مقدمہ میں غیر ضروری سختی نہیں کرنا چاہتے،چیف جسٹس

0
38
supreme court

مقدمہ میں غیر ضروری سختی نہیں کرنا چاہتے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ضمانت کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

وکیل سلمان اکرم راجہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی نیب وکیل نے سراج درانی کے اہل خانہ کو ضمانت منسوخی کا نوٹس جاری کی استدعا کر دی،چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل نے نیب وکیل کی استدعا مسترد کردی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم سراج درانی کے گرد سارا مقدمہ ہے،مقدمہ میں غیر ضروری سختی نہیں کرنا چاہتے،

سپریم کورٹ میں ایف بی آر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، ایف بی آر کی انکم ٹیکس سے متعلق دو الگ الگ اپیلیں خارج کر دی گئیں،جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ایف بی آر کے وکلا اور حکام سرزنش کی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس رولز میں لکھا ہے 3رکنی بینچ سماعت کریگا،ایف بی آر کے وکیل ہے،ایسی باتیں نہ کریں، مقدمہ نہیں چلانا تو چیئرمین ایف بی آر کو بلا لیتے ہیں،ایف بی آر آزاد ادارہ ہے لیکن اسکا کوئی پرسان حال نہیں،ایف بی آر کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر لگایا جا رہا ہے،ایف بی آر کی جانب سے مقررہ نمائندہ سے بھی معاون نہیں مل رہی،عدالتی حکم نامہ کی کاپی چیئرمین ایف بی آر، ایف بی آر بورڈ کو بھیجی جائے،حکمنامہ کی نقل سیکریٹری خزانہ کو بھی بھیجی جائے،توقع ہے ایف بی آر کے معاملات کو سنجیدگی سے لیکر معاونت کی جائے گی،

قبل ازیں سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک سے سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی دینے پر اعتراض نہیں تو واپس لینے پر کیوں ہے،نیپرا کو سبسڈی دیتے وقت شامل نہیں کیا گیا اس پر صنعتوں اور کے الیکٹرک کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ حکومت کس قانون اور پالیسی کے مطابق سبسڈی دیتی ہے؟ سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سبسڈی بجٹ کے مطابق ہوتی ہے اور پارلیمنٹ سے منظوری لی جاتی ہے، بعض اوقات سپلیمنٹری گرانٹ بھی جاری کی جاتی ہے،حکومت نے کے الیکٹرک کیلئے 330 ملین کا حصہ رکھا تھا،بجلی صارفین کو سات سے 8کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاتا ہے،

سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ حکومت نے 2019 میں تین ارب کا ریلیف دیا،نیپرا کی منظوری سے سبسڈی ہوتی تو بھی نتیجہ یہی ہوتا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ریگولیٹر کو کام کرنے دینا چاہیے،جو ہوگیا سو ہوگیا آئندہ وزارت خیال کرے،سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی ابھی 5 روپے بجلی سستی کی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سبسڈی ضرور دیں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے،کس قانون کے تحت سبسڈی دی جاتی ہے؟ سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ وفاقی کابینہ اپنا اختیار استعمال کرکے سبسڈی دیتی ہے،وفاقی کابینہ بھی تو قانون کے مطابق کام کرتی ہے،سبسڈی ایسے ہی دی جاتی ہے جیسے یوٹیلیٹی ا سٹورز پر ہوتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت توانائی ریگولیٹر کے کام میں مداخلت کرتی ہے،عدالت نے کہا کہ آئندہ ریگولیٹر کو بائی پاس نہ کیا جائے،

قبل ازیں مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کے لیے سپریم کورٹ احکامات پر عمل سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایم کیو ایم وکیل نے سپریم کورٹ کے تصدیق شدہ فیصلے کی کاپی بھی سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا جواب آنے دیں پھر معاملے کو دیکھیں گے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی،چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا کہ کیس کی سماعت دو ہفتے بعد سنیں گے، وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ بلدیات انتخابات ہونے والے ہیں، فکس تاریخ دی جائے،میری ایک درخواست پر6ماہ تک نوٹس جاری نہیں کیے گئے، ایم کیو ایم وکیل کے اصرار پر عدالت نے فکس تاریخ دے دی سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی

دوسری جانب نابینا افراد کو مستقل ملازمت نہ دینے پر سندھ ہائیکورٹ برہم ہو گئی ،عدالت نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں نابینا دونوں افراد کو نوکری دینے کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹسز جاری کردیا عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود کے ڈی اے نے لڑکے اور لڑکی کو مستقل ملازمت فراہم نہیں کی،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

Leave a reply