بشریٰ بی بی کی لیکڈ کال، مقدمہ درج کر کے جعلی بیانیوں کی چھان بین کی جائے،ناصرحسین شاہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران کی اہلیہ سیکیور فون کو مجرمانہ کام کے لیے استعمال کیوں کر رہی ہیں ؟
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سابقہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی لیکڈ فون کال پر قوم سے معافی مانگنے کے بجائے پی ٹی آئی فون ٹیپ ہونے کا شور مچا رہی ہے یہ ہے چور مچائے شور والی بات جو پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، اگر بشریٰ بی بی کا فون ریکارڈ نہ ہوتا تو مدینے کی ریاست کے جعلی دعوے دار کس طرح خوار ہوتے شیریں مزاری کہتی ہیں کہ عمران خان کا سیکیور فون ٹیپ کیا گیا ہے، شیریں مزاری بتائیں کہ عمران خان کی اہلیہ سیکیور فون کو مجرمانہ کام کے لیے استعمال کیوں کر رہی ہیں؟ سابقہ خاتونِ اوّل کا فون ان کے کسی محبِ وطن ملازم نے ریکاڈ کیا ہے جس کو آفرین ہے
سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا کہ لیکڈ فون کال کی ایف آئی آر درج کر کے پی ٹی آئی کے جعلی بیانیوں کی چھان بین کی جائے ،
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی سوشل میڈیا کے حوالہ سے ایک آڈیو لیک ہوئی ہے، اس آڈیو کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ صحیح ہے، بشریٰ بی بی جس کے بارے میں تحریک انصاف کے رہنما کہتے رہے ہیں کہ وہ گھریلو عورت ہے اور اسکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تا ہم اب آڈیو لیک ہونے کے بعد سب کچھ بے نقاب ہو گیا ہے، بشریٰ بی بی کرپشن کی نہ صرف ماسٹر مائنڈ نکلیں بلکہ سوشل میڈیا پر مخالفین کو غدار ثابت کرنے کے لئے بھی انہوں نے ٹرینڈ چلوائے،بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسے مسترد کیا ہے تو وہیں کئی رہنما تسلیم بھی کر چکے ہیں کہ آڈیو صحیح ہے
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل








