میرے قتل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے،روپوش مراد سعید کا چیف جسٹس کو خط

0
35
murad

تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھاہے

تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاریوں و نظر بندیوں کا سلسلہ جاری ہے،مراد سعید کو گرفتار کرنے پولیس کئی بار انکے گھر گئی تا ہم وہ گرفتار نہ ہو سکے، اب مراد سعید نے چیف جسٹس کو ایک خط لکھا ہے جس میں مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت شہریوں کے بنیادی حقوق نہایت سنگین صورتحال اختیار کیے ہوئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں،شہید ارشد شریف کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کینیا میں بے دردی سے قتل کیا گیا،چیف جسٹس اور دیگر اداروں کو اپنے خدشات سے برملا آگاہ کرنے کے باوجود ارشد شریف کی آواز نہیں سنی گئی،نتیجتاً پاکستان ایک محب وطن شہری اور صف اول کے تحقیقاتی صحافی سے محروم ہو گیا، میں اس خط کے توسط سے چند سنگین نوعیت کے خدشات آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

کیسوں کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کی گرفتاری سے روکنے کا حکم

گلگت میں چھپا ہوں، رانا ثنا سے ڈر لگتا ہے،مراد سعید

 مراد سعید نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

مراد سعید کا خط میں کہنا تھا کہ مسجد نبوی واقعہ پر میرے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ میں اس وقت پاکستان میں موجود تھا،اس کے بعد سے جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا،ان مقدمات میں مجھ پر دہشت گردی سے لے کر بغاوت پر اکسانے جیسے الزامات لگائے گئے،یہ کیسز صرف اسلیے بنائے گئے کہ میں نے ملک میں آئین کی بالادستی ، امن کے قیام کیلئے آواز بلند کی سوات میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال پر ارباب اختیار کو متنبہ کرنے کی کوشش کی،امن کی بات کرنے پر مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دی گئیں،میرے گھر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی جو میرے پہنچنے پر ریڈزون چلے گئے، اس معاملے پر بارہا کوششوں اور عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج نہ کی، پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد امن ریلی کے انعقاد پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،ضمانت کے باوجود میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کو ہراساں کیا گیا عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے اور ارشد شریف کے قاتلوں کی نشاندہی پر مجھ پر دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمے بنائے گئے، اب میرے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، حال ہی میں متعدد صحافیوں نے اپنے ٹویٹس میں پی ٹی آئی کے ایک رہنما کے قتل کی پیش گوئی کی،اس سے واضح ہے کہ میرے قتل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری پارٹی قیادت پر ڈالی جائے گی،اس صورتحال میں کسی عدالتی فورم پر کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کر سکتا،ریاست کے ماورائے آئین اقدامات سے میرا انصاف تک رسائی کا بنیادی حق معطل کر دیا گیا ہے،گزارش ہے کہ ان خدشات کے پیش نظر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں،امید ہے کہ یہ خط نظر انداز کیے گئے ریکارڈ کا حصہ نہیں بنے گا،

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

Leave a reply