مراد سعید کو "بلایا” تو وہ "بھاگ” گئے، پلوشہ خان نے لگایا شرمناک الزام
مراد سعید کو "بلایا” تو وہ "بھاگ” گئے، پلوشہ خان نے لگایا شرمناک الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان آدھے گھنٹے میں تین پرچے پاس کرنے والے مراد سعید کو آگے کرنے کے بجائے خود سامنے آئیں۔جب سے مراد سعید وزیر بنے ہیں، محکمہ ڈاک کو مزید نو ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے،
پلوشہ خان نے مزید کہا کہ جب مراد سعید کو قائمہ کمیٹی نے اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کے لئے بلایا تو یہ بھاگ گئے۔ مراد سعید پی ٹی آئی کا وہ قابل سپوت ہے جسے گرمیوں کی تعطیلات میں پشاور یونیورسٹی نے ڈگری جاری کی۔مراد سعید بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل سے قبل بتائیں کہ انہوں نے آسٹریلیا میں پکڑے گئے اپنے ابو کی بچا ؤمہم کیسے چلائی؟
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک قوم مراد سعید کے 200 ارب ڈالرز کا شدت سے انتظار کررہی ہے,عمران خان فردوس عاشق اعوان اور شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں، شیخ رشید ملک کے تمام سیاست دانوں کو کٹھ پتلی اس لئے سمجھتے ہیں کہ خود ایسے ہیں،شیخ رشید کی مثال اس چور کی طرح ہے کہ جو بھانڈہ پھوٹنے پر شور مچاکر کہے کہ پوری دنیا چور ہے، آج کل شیخ رشید ملک کے ہر سیاست دان کو اپنی طرح لانچ کیا ہوا کٹھ پتلی قرار دے کر اپنا احساس محرومی ظاہر کررہے ہیں،آصف علی زرداری جمہوریت کے علمبردار ہیں ، شیخ رشید کو سیاسی طور زندہ رہنے کیلئے آصف زرداری کا نام لینا پڑتا ہے ، سیاست میں سلیکٹرز کے خاتمے سے شیخ رشید جیسے یتیم ہو جائیں گے
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
پلوشہ خان نے مزید کہا کہ فردوس صاحبہ آپ نے صحیح کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والا ذلیل ورسوا ہوجاتا ہے،یہ مشہور ہے کہ فردوس عاشق اعوان تو سرکاری دفتروں میں استعمال ہونے والے برتن بھی اپنے گھر لے جاتی ہیں ,فردوس عاشق اعوان قوم کو کیوں نہیں بتاتیں کہ ان کے قبضے سے پولیس نے 12 سرکاری بسیں کیوں برآمد کی تھیں، سرکاری بسوں کو ذاتی استعمال میں لانے والی فردوس عاشق اعوان اپنا حساب کب دیں گی؟
ابو بچاؤ مہم اب کون چلا رہا ہے؟ بلاول نے ٹویٹر پر کس کو ٹیگ کر دیا؟
کرپشن کیسز میں سزائے موت کیوں نہیں؟ بلاول کیوں بھول گئے، سینیٹر فیصل جاوید اپوزیشن پر برس پڑے
پلوشہ خان نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی صفر رہی ہے۔ اس کے پاس عوام کی خدمت کے لئے کوئی ٹھوس پروگرام نہیں ہے اس لئے وہ ہڑپہ کے پرانے قبرستان سے ملنے والی ممی فردوس عاشق اعوان کو بدزبانی کے لئے سرکاری طور پر میڈیا میں لایا جاتا ہے