مری میں برفباری،سیاحوں کی آمد،60 ہزار سے زائد گاڑیاں مری پہنچ گئیں

0
77

مری میں برفباری،سیاحوں کی آمد،60 ہزار سے زائد گاڑیاں مری پہنچ گئیں

سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز سیاحوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں

مری میں ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی خود آن فیلڈ ٹریفک وارڈنز کے ساتھ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مری میں گزشتہ رات تک 60560 گاڑیوں داخل ہوچکی ہیں.مری میں صرف 3500گا ڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ پارکنگ کی کمی اور سلیپری روڈ ہونے کے باوجود ٹریفک وارڈن بھرپور انداز میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے ہوئے۔ٹریفک پولیس برف باری کے دوران 700 سے زائد سیاحوں کو آن گراﺅنڈ مدد بھی فراہم کی۔

سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس فری ٹو ٹرک سروس بھی فراہم کر رہی ہے۔سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک اہلکار صبح تک اضافی اوقات میں بھی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے پارکنگ کی کمی کے باعث مخصوص جگہوں پر سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جا رہی ہے۔سیاح حضرات پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو۔ مری کی تمام روڈز پر دو-طرفہ ٹریفک چلتی ہے لہذا ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں۔ مری میں احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور صبر وتحمل سے کام لیں. دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں.روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے سلفیاں نہ بنائیں.سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ہیلپ لائن 0519269200پر رابطہ کریں.

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

Leave a reply