مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کردیا گیا

0
37

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزم عاطف زمان کے وکیل نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی مخالفت کی۔
ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ مرید عباس، خضرحیات اور ملزم عاطف کے درمیان لین دین کا تنازع تھا، ذاتی تنازعات کے کیسز میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی جاسکتیں، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں بھی ایسے کیسز میں انسداد دہشتگردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں
جب کہ مدعی کے وکیل نے اپنے دلائل دیتےہوئے کہا کہ ملزم نے قتل کیس میں ایک میڈیا اور کاروباری شخصیت کو بھی نشانہ بنایا ہے جس پر دہشت گردی ایکٹ لاگو ہوتے ہیں

یاد رہے کہ 27 جولائی کو مرید عباس قتل کیس کے عینی شاہد اور ملزم عاطف کا ڈرائیور جناح اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ڈرائیور کو 20 جولائی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا

Leave a reply