مری ٹریفک پولیس کا نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان تیار
۔ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر کا کہنا ہے کہ مری سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لئے 270 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں مری ون ویلنگ کی روک تھام اور ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کیلئے خصوصی پکٹس قائم کی جائیں گی،مری رات 12بجے جی پی او چوک پر ہونے والے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی ڈائیورشن بھی پلان تیار کیا گیا ہے، مری جی پی او چوک پر پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے سیاحوں کوبھرپور رہنمائی فراہم کی جائے گی مری غلط پارکنگ اور ڈبل لائن کے خاتمہ کےلئے اضافی بیٹ انچارج اور لفٹرز تعینات کئے گئے ہیں، مری ون وے اور سنگل لائن کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا مری ہیوی ٹریفک کو رات 1بجے سے پہلے مری میں داخلہ کی اجازت نہ ہو گی مری سیاحوں کی سہولت اور مددکے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، مری سیاح کسی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے9269200پر رابطہ کر سکتے ہیں مری سیاحوں کے سفر کو پر سکون اور محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مری میں برفباری کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں، مری میں سیاحوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ،راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مری کی سربراہی میں کمیٹی کنٹرول روم میں بیٹھ کر فیصلے کرے گی مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی، نیو ائیر نائٹ، ویک اینڈ اور برفباری ایک ساتھ متوقع ، تمام انتظامات مکمل رکھیں، مری میں 13 سہولت مراکز قائم، مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے،سیاح ہیلپ لائن 9269015-051 اور 9269016 پر رابطہ کر سکتے ہیں،چیف سیکریٹری نے محکمہ ہائی ویز کو سڑکیں کلیئر رکھنے کی ہدایت کی،اور کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ رکھیں، ٹورازم ا سکواڈ بھی تعینات ہونگے،پی ڈی ایم اے نے کمشنر راولپنڈی کو 10 ملین روپے ہنگامی طور پر بھجوا دیے،اجلاس میں پنجاب بھر میں 579 پرائس مجسٹریٹس کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی،