مری پولیس خدمت سنٹر کا افتتاح کردیا گیا

0
33

راولپنڈی :مری مال روڈ پر خدمت مرکز کا افتتاح کردیا گیا,افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ مری آنے والے سیاحوں اور اہل مری کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئے اقدامات کے اثرات عوام کو پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ۔
ہم ہماری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے اور پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کیلئے یہ اقدامات کررہی ہے مری کے کاروبار کو اور سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے اس خدمت مرکز کے قیام کے بعد عوام اور سیاح ایک مثبت تبدیلی محسوس ہوگی اور اب حقیقی معنوں میں ریاست ماں کاکردار ادا کرتی نظر آئیگی اور معاشی و سیاسی تفریق کے بغیر خدمت کی جائیگی عوام اس سلسلہ میں کوئی بھی شکایت ہوتو ہم سے رابطہ کریں یہ خدمت مرکز بلاامتیازاو رسیاسی وابستگیوں سے بالا ہوکر خدمت کریگا،انہوںنے کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن ،تاجران ، گائیڈز اور تمام کاروباری حلقوں سے ملکر مری کی سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائینگے،اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی نے خطاب کرتے ہوئے پولیس کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہم کیلئے حکومت پنجاب کے تعاون کا یقین دلایا اور پولیس خدمت مرکز کے قیام کو خوش آئند قراردیا،سی پی اوراولپنڈی فیصل رانا اور ایس پی صدرمظہر نے پولیس خدمت کے حوالے سے بتایاکہ اس خدمت مرکزمیں ونڈونڈیو کے ذریعہ بروقت نو سہولیات عوام کو فراہم کی جارہی ہیں مستعد اور کوالیفائیڈ عملہ تعینات کیا گیا ہے جہاں لرننگ لائسنس ،لائسینس کی تجدید اور ڈپلکیٹ تین دن میں حاصل کی جاسکے گی ،بیرون ممالک میں جانے کیلئے کریکٹر سرٹفیکیٹ کاحصول بھی عوام کیلئے آسان بنادیا گیاہے جبکہ پورے پنجاب کا مکمل ڈیٹا یہاں دستیاب ہوگا سی پی او اور ایس پی کینٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مری میں گرمائی سیزن میں مزید پولیس نفری فراہم کی جائیگی اور پولیس خدمت مرکز میں ریکسیو 15 کی سہولت بھی فراہم ہوگی

Tagsمری

Leave a reply