ایران امریکہ سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں‌ کرے گا. ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

0
44

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دو ٹوک الفاظ میں‌ کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ ہم انقلاب کی بنیادی اقدار پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے. اسی طرح ہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی بات چیت کرنے کا ارادہ نہیں‌ رکھتے. ایرانی سپریم لیڈر کے اس بیان سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکہ ایران پر عائد پابندیاں‌ ختم کرتا ہے تو اس کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے مگر اب آیت اللہ خامنہ ای نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ ہم یہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ ان مذاکرات کا فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہی ہوا ہے.

یاد رہے کہ حسن روحانی کے بیان سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی مذاکرات سے متعلق بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ ایران ایک اور ڈیل کرنا چاہے گا اور اس کا امکان بھی ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی کی فضا ہے اور دونوں‌اطراف سے کچھ عرصہ سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.

Leave a reply