مشرف، گیلانی،زرداری،رحمان ملک کے خلاف درخواستیں مسترد

0
35
lahore highcourt

مشرف، گیلانی،زرداری،رحمان ملک کے خلاف درخواستیں مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے 10 سال پرانے کیسز کی سماعت کی اور درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں

لاہور ہائی کورٹ نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ،کیسز پرویز مشرف، آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک کےخلاف تھے درخواست گزار نے پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی تھیں درخواست گزار نے آصف زرداری کے 2 عہدے رکھنے کے متعلق درخواست دائر کی تھیں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کی گئی تھیں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے کیسز کی سماعت کی، فل بینچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، اور جسٹس شجاعت علی خان شامل ہیں ،

لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ مزید دس سالہ پرانے مقدمات کی سماعت کرے گا اور کوشش ہو گی کہ ان مقدمات کا جلد فیصلہ کیا جائے، دس سالہ پرانے مقدمات کی فہرست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نکلوا لی ہے،

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں ملتان میں درختوں کو کاٹنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹی حکام سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کس طرح ملتان میں ماحولیاتی آلودگی روکی جا سکتی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جواب داخل کر دیا جس مین کہا گیا کہ ہم نے درختوں کو کاٹنے کا نہیں کہا،

@MumtaazAwan

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

Leave a reply