شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/06/mushtaq-cheeni876.jpg)
شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی، لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی،مشتاق چینی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر بیان رکارڈ کرا دیا ہے، ضمانت دی جائے، عدالت نے مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کر لی .
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا ،مشتاق چینی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اورسلمان شہباز نے رمضان شوگرملزکے معاملات دیکھنے کا کہا،حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےساتھ 2005 سے میں کاروبارکررہاہوں،سلمان شہباز نے 2 مفروضہ معاہدے برائے قرض تیارکرائے،ایک معاہدے میں لکھا گیا کہ میں نے 31 کروڑبطورقرض دیئے،دوسرامعاہدہ میرے اورمیرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین لکھا گیا۔معاہدے کے تحت میرے بیٹے نے سلمان شہبازکو 30 کروڑقرض دیا،یہ دونوں معاہدے فرضی تھے،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جورقم سلمان شہباز کوبھیجی وہ ان کی ہی تھی،مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہا کہ مفروضی قرضوں کوحقیقی رنگ دینے کیلئے سلمان شہبازنے رقم منتقل کی،سلمان شہبازنے 10 کروڑہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے ،
واضح رہے کہ نیب نے مشتاق چینی کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا جب وہ دبئی فرار ہو رہا تھا