مسلم لیگ ق نے پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

0
28
muslim leage qaf

مسلم لیگ ق نے پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے.

پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے ، لیڈرشپ کی جانب سے امیدواروں کوحلقے میں بھرپورالیکشن مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی ۔ پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین کے حکم پر چیف آرگنائزرچودھری سرور اورسیکرٹری جنرل پنجاب شافع حسین نےجاری کئے۔

اس موقع پرچودھری سرورنے کہا کہ تمام امیدواراپنے دفاتر بنائیں اورسوشل میڈیا کو مضبوط کریں،ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم موجود ہے، پنجاب میں بھرپورسرپرائز دیں گے،اگر ہمیں حکومت ملی تو ہم عملا ًکام کر کے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت پرکوئی شخص اگلی نہیں اٹھا سکتا ہے،اور مجھے اقتدارکی خواہشں ہوتی تو کسی اورپارٹی میں جاتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
چودھری سرورپاکستان کے حالات کو بدلنے کے لئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں،اڑھائی ہزارارب کا ترقیاتی بجٹ کاموں میں استعمال کیا جاتا تویہ حال نہ ہوتا، پاکستان کے قرضے بڑھ رہے ہیں، کرپٹ لوگوں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چودھری شافع حسین نےکہاکہ پچھلی حکومت نے ساڑھے تین سال میں دعوئوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پنجاب میں متبادل قیادت کے طورپرپاکستان مسلم لیگ میدان میں اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کی لیڈرشپ چاہئے تھی وہ عوام کو نہیں ملی،لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply