مسلم لیگ نواز کے بعد اے این پی نے بھی پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کرلیا

2 سال قبل
تحریر کَردَہ

مسلم لیگ نواز کے بعد اے این پی نے بھی پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا
عوامی نیشنل پارٹی کا پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی کاکہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا، ہمارا مؤقف یہ تھاکہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کرلیا تھا ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن لاہور کا قافلہ اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو گا. مریم نواز پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہیں جو دھرنے میں مسلم لیگ ن کے قافلے کی قیادت کریں گی اور ملک کے دیگر حصوں سے پہنچنے والے قافلوں کا اسلام آباد میں استقبال کریں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، سابق اراکین پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں و لیگی کارکنوں پر مشتمل قافلہ لاہور سے روانہ ہو گا، مسلم لیگ ن کا ایک قافلہ کل صبح 7 بجے ٹھوکر نیاز بیگ سے موٹر وے کے راستے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا جبکہ دوسرا قافلہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج سے براستہ موٹر وے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور سے نکلنے والے دونوں قافلے موٹر وے پر ایک ساتھ مل کر سفر کریں گے، لاہور سے نکلنے والے قافلوں کی قیادت مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کرینگے، مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے کارکنوں کی اسلام آباد روانگی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پارٹی کی جانب سے بسوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیگی قافلے کے شرکا کے کھانے پینے کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ملک سیف الملوک کھوکھر کو اسلام آباد جانیوالی ریلی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، موٹر وے پر مختلف انٹرچینجز سے دیگر اضلاع سے آنے والے قافلے بھی ریلی کا حصہ بنتے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مختلف ونگز بھی ریلی میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں گے، پارٹی کے طلبا ونگ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو ریلی اور دھرنے کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں، ایم ایس ایف کے کارکن ریلی اور شرکا کی حفاظت کے لئے بطور رضاکار تعینات ہوں گے۔

Latest from اسلام آباد