وفاقی حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا؛ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، باعزت قوم کو بھکاری کہنے اور بنانے والے الیکشن میں تاریخی شکست کھائیں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیے ہیں،پی ٹی آئی اور ق لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیے ہیں اور ہمارا اور ق. لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے. اس سلسلے میں جو پراپگنڈہ ہو رہا ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے. پرویز الہی صاحب کو بطور وزیراعلی، تحریک انصاف کا بھرپور اعتماد حاصل ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 10, 2023
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے اتحاد کے خلاف پروپیگنڈا سراسر بے بنیاد ہے،چوہدری پرویز الہٰی صاحب کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ آج عوام کا بنیادی مسئلہ روٹی اور باعزت روزگار ہے لیکن وفاقی حکومت کی ساری توجہ سازشوں، عیاشی اور لوٹ مار پر ہے۔
آج عوام کا مسئلہ روٹی اور روزگار ہے لیکن حکمران طبقے کی ساری توجہ سازشوں، عیاشی اور لوٹ مار پر ہے. انہیں ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا. عوام مزید انہیں برداشت نہیں کر سکتی.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 10, 2023
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا،غاصب حکمرانوں کو عوام اب مزید برداشت نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی اجلاس میں اعتماد کو ووٹ نہ لینے پر وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 130 اے کی شق سات کے تحت وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، اور اس کے بعد دو تین روز میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا، اس دوران اجلاس میں موجود اراکین سے سب سے زیادہ جو ووٹ لے گا وہ وزیراعلیٰ ہوگا۔