چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کی میجر عدیل شاہد کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

0
32

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے میجر عدیل شاہد کے گھر آ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے میجر عدیل کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران ان سے ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہاکہ میجر عدیل شہید کی قربانی پر پاکستان کے بچے بچے کو فخر ہے، پاکستان کی فوج 7 لاکھ نہیں بلکہ 22 کروڑ منظم پاکستانیوں پر مشتمل ہے،

مصطفیٰ کمال کی میجر عدیل شاہد کے گھر آمد کے موقع پر پی ایس پی ممبر نیشنل کونسل ارتضی فاروقی اور حاجی انور بھی موجود تھے، واضح رہے کہ میجر عدیل شاہد جمعہ کے روز ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوگئے تھے، ان کے ہمراہ پاک فوج کا سپاہی فراز بھی شہید ہوا تھا،

Leave a reply