کینیا، سکول کی عمارت گرنے سے سات طلبہ ہلاک، درجنوں زخمی

0
38

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کلاس روم گرنے سے سات طلبہ ہلاک جبکہ 64زخمی ہوگئے۔ واقعہ دو منزلہ پریشئس ٹیلنٹ ٹاپ اسکول میں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے پیش آیا ۔

گورنمنٹ سکول کی دیوار گر گئی

الجزیرہ کے مطابق دو منزلہ عمارت کو دھات کی چادروں اور لکڑی کی مدد سے تعمیر کیا گیا اور دونوں منزلوں کو الگ الگ کرنے کے لیے کنکریٹ کی سلیب استعمال کی گئی تھیں۔

کینیا ریڈ کراس کی کمیونیکیشن منیجر پیٹر کے مطابق اسکول میں تقریباً 800 طلباء زیرتعلیم تھے جن کی عمریں 14 سال سے کم تھیں۔
نجی اسکول نسبتاً مڈل کلاس والے علاقے میں واقع تھا۔

واضح رہے کہ اس اسکول میں آنے والے بچوں کا تعلق علاقے کے متوسط خاندانوں سے ہے جو مہنگے اسکولوں میںتعلیم حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

Leave a reply