قومی ٹرائنگولر چیمپئن شپ، منیبہ علی کی شاندار بیٹنگ نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو فتح دلا دی

0
139

منیبہ علی کی شاندار بیٹنگ نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو قومی ٹرائنگولر چیمپئن شپ میں پہلی فتح دلا دی

لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے قومی ٹرائنگولر ويمن چیمپئن شپ کے پانچویں لیگ میچ میں پی سی بی بلاسٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئَے175 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق عالیہ ریاض 50 اور سدرہ امین 47 رنز بنا کر نماياں رہيں، ڈائنامائٹس کي ماہم طارق نے4 وکٹيں حاصل کيں، جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 176 رنز بنا کر حاصل کرليا، منیبہ علی نے 57 رنز جویریہ خان 44 اور ناہیدہ خان 38 رنز بنا کر نماياں رہيں،

Leave a reply