مصطفیٰ کمال کراچی میں اعزا مجالس کی سیکورٹی اور انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال اور پریزیڈینٹ پاک سر زمین پارٹی انیس قائمخانی کا اعزا خانہ سادات امروہہ اسکیم ٣٣ کا دورہ . اعزا خانہ سادات کے انتظامات کا جائزہ لیا
باغی ٹی وی کے مطابق چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے اعزا خانہ سادات امروہہ اسکیم امام بارگاہ کے منتظمین اور انجمنوں کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے صورت حال کا جائزہ لیا ، چئیرمین مصطفیٰ کمال نے علاقہ میں مختلف سبیل حسین کا دورہ بھی کیا اور محرم الحرام میں مجالس کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا