پی آئی اے ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی پر تشویش ہے، مصطفیٰ کمال

0
26

کراچی : وفاقی کابینہ کی جانب سے پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقلی کے فیصلے کی منظوری کی میڈیا اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اس فیصلے کو لے کر کراچی کی عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے,کراچی جو پہلے ہی احساس محرومی کا شکار ہے اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے وہاں حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدامات پاکستان کی معاشی شہ رگ کو زک پہنچانے کے مترادف ہے.

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کو سوا تین ہزار ارب کما کر دیتا ہے، اس کے باوجود بھی کراچی کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے الٹا ان سے دور کی جارہی ہیں، ان خیالات اظہار پاک سر زمین پارٹی چئیر مین مصطفی کمال نے پی آئی اے ملازمین کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پہلے ہی 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے اختیارات وزیر اعلیٰ نے اپنے ہی پاس رکھ لئے ہیں جو نچلی سطح تک منتقل نہیں ہورہے، اٹھارہویں ترمیم میں بھی ترمیم کی ضرورت ہے،

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہاکہ حکومت قومی سوچ کا مظاہرہ کرے، پی آئی اے کا دفتر کراچی سے اسلام اباد منتقل کرنا اس بات کی عکاسی کر تا ہے کہ پی ٹی ائی کی حکومت کو کراچی کی تعمیر و ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور آرٹیکل 149 نفاذ کرنے کی باتیں کرنے والے کراچی میں جو کچھ بچ گیا ہے اس کو بھی چھیننے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی پی ائی اے ہیڈ کوارٹر کی اسلام آباد منتقلی کا ہر فورم پر مخالفت کرے گی اور اس ضمن میں پی ائی اے کی تمام مزدور ویونینز کی مکمل حمایت کرے گے

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پی آئی اے ہیڈ افس کے منتقلی کے عمل کو روکیں کیونکہ پی ائی اے کا دفتر اسلام آباد منقل کرنا کسی صورت بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ ملک دشمن عناصر اس منتقلی کو غلط رنگ دے کر عوامی جزبات سے کھیل سکتے ہیں. انہوں نے کہاکہ ماضی میں جن جن اداروں کے ہیڈ کوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کئے گئے، ان سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا.

Leave a reply