متبادل عمران خان کا نہیں مریم نواز کا تیار ہوچکا ہے،شہباز گل

متبادل عمران خان کا نہیں مریم نواز کا تیار ہوچکا ہے،شہباز گل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ متبادل عمران خان کا نہیں مریم نواز کا تیار ہوچکا ہے،

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا متبادل نہ صرف تیار ہوچکا بلکہ لانچ بھی ہوچکا ہے، مریم نواز اپنا متبادل تیار ہونے پر غصے سے اسلام آباد آگئیں، لاہور میں کسی اور نے وڈیو لنک پر پارٹی اجلاس میں شرکت کی،دو مختلف جگہوں سے لوگوں کو کال کی جاتی ہے، آنے والا وقت بتائے گا کہ متبادل کس کا تیار ہوا ہے،

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں بھی گھر بنانے کیلئے قرض کی ضرورت ہوتی ہے، کسی کو قرض لے کر گھر بنانے کا کہا جائے تو پہلا ردعمل منفی آتا ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے قرض کے حصول کیلئے راہ ہموار کی، جب بھی ہاؤسنگ کی بات ہوتی ہے تو بڑے شہروں کو ترجیح دی جاتی ہے، کیا چھوٹے شہریوں اور عام آدمی کو اپنے گھر کا کوئی حق نہیں ؟۔ ہاؤسنگ کا ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں، پہلے فیز میں 3 ہزار کنال پر 26 تحصیلوں میں کام شروع ہوگا، منصوبے کے پہلے فیز میں 14 لاکھ میں گھر بنا کر دیا جائے گا، صرف چند دستاویز کی بدولت آپ کا قرض منظور ہو جائے گا، ماضی میں گلبرگ، جوہر ٹاؤن میں منظور نظر لوگوں کو پلاٹ دیئے گئے، اب سرکاری زمین بڑے بڑے مگر مچھوں کو نہیں ملے گی، اب سرکاری زمین عام آدمی کے استعمال میں لائی جائے گی، گھروں کے سیکٹرز میں انقلاب دیکھیں گے۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ 21 ہزار 700 درخواستیں نیا پاکستان اتھارٹی کے پاس موجود ہیں، پہلے مرحلے میں 10 ہزار 239 درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ مخدوم ہاشم جوان بخت کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ گھروں کومارگیج کر کے لوگوں کے حوالے کیا جائے گا، یہ تعمیر شدہ گھر 14 لاکھ روپے میں دیا جائے گا جبکہ گھرکے لیے لوگوں کو 5700 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی۔ امریکا یا لندن میں بھی سب لوگ یکمشت پیسہ دے کر گھر نہیں بنا سکتے، اپریل میں منصوبے کے پہلے فیز پر کام شروع ہوجائے گا، ریور راوی پراجیکٹ کے لیے پہلے فیز میں یونیورسٹی کے گریجویٹس کو نوکری دینے جا رہے ہیں

Comments are closed.