مطالبات نہ مانے گئے تو ویکسی نیشن سنٹر بند کروا دینگے، اسلام آباد میں احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہیلتھ رسک الاؤنس نہ ملنے پر قومی ادارہ صحت کے ملازمین کا آج دوسرے روزبھی احتجاج جاری ہے

ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی ادارہ صحت کا گیٹ بند کردیا گیا، ٹیسٹ کے لیے آنے والے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے .مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس نہ دیا گیا تو کورونا ٹیسٹ بند کردیئے جائینگے،30جون سے پہلے سمری منظور نہ کی گئی تو ائیر پورٹس پر اسکریننگ بند کردینگے سیکریٹری ہیلتھ نےطبی عملے کے ہیلتھ الاؤنس کی سمری مسترد کردی تھی سیکریٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری مسترد کی

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

ہیلتھ رسک الاؤنس نہ ملنے کے خلاف قومی ادارہ صحت کے ملازمین نے گزشتہ روز بھی احتجاج کیا تھا احتجاج میں پمزہسپتال،پولی کلینک ،نیرم، قومی ادارہ صحت کے ڈاکٹرز،نرسزاور دیگرورکرز شامل تھے ملازمین نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن سنٹر بند کروا دیں گے

Shares: