مزید دیکھیں

مقبول

بھارت ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم سے بھی "ڈر” گیا،پانچ یوٹیوب چینل بند

بھارت پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد...

جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی...

اترا کھنڈ ،بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ،چار افراد ہلاک

اتراکھنڈ: جمعرات کی صبح اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی کے...

متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی دوسرے ہوٹل میں منتقلی

پنجاب اسمبلی کے متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی دوسرے ہوٹل میں منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

ارکان اسمبلی کو گلبرگ سے ائیرپورٹ کے قریب ہوٹل میں منتقل کیا جارہا ہے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ارکان اسمبلی کو دوسرے ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے ن لیگی ایم پی اے بشری ٰبٹ اور رابعہ فاروقی اپنا سامان لے کر دوسرے ہوٹل روانہ ہو چکی ہیں ،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1512359476069871620

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اراکین جس ہوٹل میں رہ ہے تھے اس میں جگہ کم ہے ،امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہو رہا تھا اس لیے دوسرے ہوٹل منتقل کررہے ہیں مونس الہٰی کی کروڑوں روپے رشوت کی آفر کا اکٹھے رہ کر مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے امید تھی جلد اجلاس ہو جائے گا، لیکن لگتا ہے مزید کچھ دن مسافررہیں گے،فیاض چوہان ابھی پرویز الہٰی کی ڈوبتی کشتی میں مزید سوراخ کرنے آئے ہیں،پرویز الہیٰ بھی ایک ہارے ہوئے لشکر کے کمانڈر ہیں،تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ کا اپنا امیدوار نہیں ہے ،پرویز الہٰی کے پاس نمبر پورے ہیں تو قائد ایوان کے انتخاب سے بھاگ کیوں رہے ہیں، پنجاب کے 199نمائندے حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں

واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا ہے، پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الہیٰ کو جبکہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ 6 اپریل کو ہونی تھی وہ نہیں ہو سکی، پی ٹی آئی کا ترین گروپ، علیم خان گروپ ن لیگ سے مل چکا ہے یوں پنجاب میں پی ٹی آئی اکثریت کھو چکی ہے اسی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا، آج لاہور ہائیکورٹ میں بھی اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے

قبل ازیں متحدہ اپوزیشن مسلسل دو روز کوشش کے بعد پنجاب اسمبلی کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور سپیشل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے دفتر میں سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے ۔ لیگی ایم پی ایز سپیکر اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لئے اسمبلی پہنچے تو ایک بار پھر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا مزاحمت کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سیکرٹری اسمبلی کے سٹاف سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر اپوزیشن ممبران کے لئے اسمبلی کا گیٹ کھولا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو، سمیع اللہ خان ، پیر اشرف رسول، مرزا جاوید اور میاں عبدالرئوف نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی عدم موجودگی کے باعث سپیشل سیکرٹری چوہدری عامر حبیب کو تحریک جمع کرائی۔

تحریک عدم اعتماد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ایوان کی اکثریت کو پرویز الٰہی پر اعتماد نہیں رہا۔ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھونے کہا کہ کل بھی ہم عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے آئے تو ہمارے ساتھ برا سلوک ہوا، آج کے بعد اسمبلی کا تمام سٹاف سپیکر کا کوئی حکم ماننے کا پابند نہیں۔ پرویزالہی نے وزیر اعلی نہیں بننا اور سپیکر کے عہدے پر بھی نہیں رہ سکیں گے۔ پرویزالٰہی عمران خان کی ایماء پر غیر آئینی کام کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے خلاف آئینی رٹ کرنے جارہے ہیں۔

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan