بڑا مودی بنا پھرتا ہے جو طلبا سے ڈرتا ہے،متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج پر طالب علم پر مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،
منی پور پولیس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم شرجیل امام کے خلاف مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران شرجیل امام نے اشتعال انگیز بیان دیا تھا ۔ پولیس نے بھارت کے خلاف جنگ کی سازش کے تحت طالب علم پر مقدمہ درج کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق شرجیل امام نے 16جنوری کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تقریر کی تھی ۔پولیس نے شرجیل کے آبائی مکان پر چھاپہ مارا لیکن شرجیل موجود نہیں تھے جس پر پولیس نے اسکے رشتے داروں کو گرفتار کر لیا
کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔
احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام
متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج
متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج
متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔