مظفرگڑھ چوک اعظم بائی پاس روڈ کے قریب پولیس قیدی بس الٹ گئی۔ حادثہ میں 2 پولیس اہکار جانبحق جبکہ28افراد زخمی۔
جانبحق ہونے والوں کی شناخت قیصر ولد عاشق حسین اور سبحان کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیمیں بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی ہدایت پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرعنایت اللہ بلوچ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ قیدی پولیس بس مظفر گڑھ سے لیہ جا رہی تھی۔ ریسکیو ذرائع
حادثہ میں زخمی ہونے والے 28 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ2جانبحق پولیس اہلکاروں کوتحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور قیدی عورتیں شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع