پی پی 84 سےنومنتخب ن لیگی ایم پی اے محمد معظم شیر کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری

0
43

خوشاب:پی پی 84 سےنومنتخب ن لیگی ایم پی اے محمد معظم شیر کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری،اطلاعات کے مطابق پی پی 84 سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار محمد معظم شیر کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد معظم شیر پی پی 84 کےضمنی انتخاب میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان اور ن لیگ کے ملک معظم کلو کے درمیان اصل مقابلہ تھا تاہم پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد، امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی میدان میں تھے۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو نے 73081 ، جبکہ پی ٹی آئی کے علی حسین خان بلوچ 62903 نے ووٹ لیے تھے

دوسری طرف نومنتخب ایم پی اے کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کے لیے سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک ،سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء، سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال، سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، پی ایم ایل این سرگودھا ڈویژن کے رہنما ملک محمد خالد اعوان اور پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیر اعوان سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے اہم کردار ادا کیا

Leave a reply