مزید دیکھیں

مقبول

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا...

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر منا لیا

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی...

ہائیکورٹ کے جج کے نائب قاصد کی خودکشی

لاہور: سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک...

ن لیگ نے پیسےدے کرمیری کردار کشی کیلئے ویڈیوز بنوائی ہیں، عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے مخالفین نے ایسی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں جو ان کی کردار کشی کے لیے ’ویڈیوز‘ تیار کررہی ہیں۔

باغی ٹی وی: سیاست میں مارکیٹنگ کمپنیوں اور ففتھ جنریشن وار سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے مافیاز کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سب سے بڑا شریف مافیا ہے، وہ ہمیشہ ذاتی سطح پر حملہ کرتے ہیں کیونکہ یہ خاندان گزشتہ 35 برس سے کرپشن میں ملوث ہیں شریف خاندان نے عید کے بعد میرے خلاف کردار کشی کی مہم شروع کرنے کی تیاریاں کی ہیں یہ کسی طرح مجھے عوام کی نظر میں گرانا چاہتے ہیں، پہلے بھی ایسا ہوتا رہا یہ کوئی نئی چیز نہیں۔

‏اپنے بیٹے قاسم اور سلمان کو اڑھائی سال سے نہیں دیکھا:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ عید ختم ہو چکی ہے، آپ دیکھیں گے کہ وہ میرے کردارکشی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، شریف خاندان نے ایسی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں جو مواد تیار کر رہی ہیں اربوں روپے کی چوری کا جواب دینے کے بجائے شریف خاندان اب ان کی کردار کشی پر توجہ دیں گے جمائما کا جرم کیا تھا؟ وہ میری بیوی تھی، اب انہیں فرح خان مل گئی ہے، فرح کا جرم یہ ہے کہ وہ میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی قریبی ساتھی ہے شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیاں 35 سال سے چل رہی ہیں، ان سے جب کوئی سوال کرتا ہے تو اس کی ذاتیات کو نشانہ بناتے ہیں جب جمائمہ مسلمان ہو کر یہاں آئی تو اس کو یہودی لابی بنا دیا اور اس کے خلاف بڑی مہم چلائی۔

پاکستان تحریک انصاف نے’غلامی نا منظور‘ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں ساٹھ فیصد لوگ ضمانتوں پر رہا ہیں،باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں، جب کہ مریم بھی ضمانت پر ہےحقیقی جمہوریت میں تو ایسے لوگوں کو کوئی عہدہ نہیں مل سکتا،انہیں جواب دینا پڑتا ہےیہ لوگ اب پوری طرح میرےکردار پر اٹیک کریں گے مئی کے آخر میں لانگ مارچ سےمتعلق اعلان کروں گا لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئے گااگلے انتخابات میں واضح اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے مزید تیاریاں کرلی ہیں ایسی ’ویڈیوز‘ بنا لی ہیں جس طرح سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور مرحوم جج ارشد ملک کی طرح تھی یہ مافیا کا انداز ہے، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ قوم یہ سمجھے کہ اگر آپ کسی کا نام خراب کرنا چاہتے ہیں تو ایسی کمپنیاں ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

ایک اور انٹرویو میں عمران خان نے مردوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اصل آدمی وہ ہوتا ہے جو بیوی کے سامنے بیشک گھٹنے ٹیک دے لیکن باہر جا کے کھڑا ہو جائے اُس سے زیادہ بیوقوف آدمی ہے ہی نہیں جو گھر کے اندر اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے اگر آپ کے گھر میں بیوی خوش ہے تو آپ کی زندگی میں خوشی ہے اگر وہاں مسئلہ آ جاتا ہے تو اس سے بڑا عذاب کوئی نہیں بشری بیگم بہت اچھا کھانا بناتی ہیں، ان کے ہاتھ جیسا پکا ہوا کھانا کہیں نہیں کھایا۔

شیریں مزاری کے رانا ثنااللہ سے متعلق خط پر طاہر اشرفی کا ردعمل آگیا