سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے اپنے پروگرام کھرا سچ میں مسلم لیگ ن کے سابق اور پیپیلزپارٹی کے موجودہ رہنماء عبدالقادر بلوچ سے سوال کیا کہ آپ کی جماعت کو کیا تحفظات ہیں میاں صاحب سے جبکہ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں سامنے ہوتی ہیں اور اس پر رائے دینے سے کوئی نئی بات نہیں ہوتی۔
عبدلقادر بلوچ نے کہا کہ اس وقت جو نگران سیٹ اپ ہے اس میں بہت سارے لوگ جو ہیں ان میں اکثریت کی تعداد ن لیگ سے جیسے کہ پرنسپل سیکٹریز تک رہے ہیں لوگ جبکہ انہوں نے اپنے لوگوں اس نظام میں شامل کیا ہے۔
نوازشریف کی واپسی سےقبل ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں لڑائی؟مبشرلقمان نے اہم خبریں نکلوالیں@mubasherlucman @MediaCellPPP @pmln_org @PTIofficial #latestupdates #pnnnews pic.twitter.com/Nd4Tay2dFI
— PNN News (@pnnnewspk) October 17, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ تو اہمیت مسلم لیگ ن کو دیں گے ناکہ ہمیں لیکن ہونا ایسا چاہئے کہ نگران نظام والوں کو الیکشن کروانے ہیں غیر جانب دار رہے لیکن اس میں زیادہ تر لوگوں کا جھکاؤ مسلم لیگ ن کی طرف ہے، اور 21 اکتوبر کو بہت کچھ ہونے والا ہے اور میاں صاحب چار سال باہر رہے ہیں اور اس کیلئے بہت ساری تیاری کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران
ورلڈ کپ 2023: 256 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ
سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وہ ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کا جھکاؤ ان کی طرف ہو جبکہ میں ان کی بہت قدر کرتا ہوں لیکن سوال ہے کہ عدالت کی اجازت پر بیماری کیلئے باہر گئے لیکن بیماری کے معاملے پر کوئی اہم چیز نہیں جو پیش کرسکیں، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سب کو برابر ماحول فراہم کیا جائے تاکہ آزادانہ انتخابات ہوں