این اے 108کا ضمنی الیکشن،پنجاب حکومت ہمارے صبر کا امتحان نا لے،عابد شیر علی

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر مملکت عابد شیر علی اور طلال چوہدری نے کہا کہ این اے 108 ضمنی الیکشن ہورہا ہے، عمران نیازی کے خلاف لوگوں میں نفرت پائی جاتی ہے،عمران نیازی کی مہنگائی کے باوجود لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، پرویز الہی کی سربراہی میں ایک فورس تیار کی ہوئی ہے، سرکاری محکموں پرویز الہی کے لیے کام کررہے ہیں.

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو پرائیویٹ نمبروں سے کالز آرہی ہیں، پی ایچ اے ہمارے بینرز اتار رہا ہے، پولیس کارپوریشن پی ایچ اے سب مل کر ہمارے خلاف اقدامات کررہے ہیں، ایسا نہ کریں ہمارا صبر کا امتحان نہ لیں، آج سبزیاں بھی عمران نیازی کی وجہ سے مہنگی ہورہی ہیں، نواز شریف کی سخت ہدایت ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے.

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ کہ ہماری مسلم لیگ کے اختلافات دور کردیے، این اے 108 کے لوگ ان کے ٹکٹ ہولڈر سے پوچھتے ہیں،ہمارے سارے جلسوں میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈ اکٹھا کیا جارہا ہے، سیلاب زدگان کے پاس صرف مسلم لیگ ن کی نظر آرہی ہے،جن کی صوبوں میں حکومت ہے وہ نظر نہیں آرہے، یہ ٹی وی پر شعبدہ بازی کرتے رہے، سیلاب زدگان کے نام پر شعبدہ بازی کرکے مذاق نہ کریں، آج عمران کی عدالت میں پیشی ہے، قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے لاڈلے کے لیے علیحدہ نہیں ہونا چاہیے، توہین عدالت یہ تو عادی مجرم ہے اس کا،عدالت ،فوج الیکشن کمیشن یہ سب کے خلاف بات کرتا ہے.

طلال چوہدریکا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی، دانیال عزیز اور طلال پر براہ راست نوٹس لیے گئے، اس کو وارننگ نہیں بلکہ ایک قانون کے تحت فیصلہ دینا ہوگا، ہمارے کارکنوں کی لسٹیں بن رہی ہیں، اگر ہماری مہم میں خلل ڈالا گیا تو بتائیں گے غنڈہ گردی کس کو کہتے ہیں، عمران خان اپنے لوگوں کو سمجھائیں.

Comments are closed.