شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

0
58

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف رہنما شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

باغی ٹی وی کے مطابق کےغداری کے مقدمہ میں زیر حراست شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائےگا۔جیل ذرائع کے مطابق شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔یاد رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانےکا الزام ہے، ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اعجاز اصغرکا نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ شہباز گل کی صحت خرابی سے متعلق اطلاعات غلط ہیں ،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل مکمل فٹ ہیں ،ڈاکٹر شہباز گل کو کہیں بھی منتقل نہیں کیا جا رہا .

اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے

شہباز گل کی ویڈیوز تحریک انصاف کے پروپیگنڈے اور جھوٹ کو بے نقاب کر رہی ہیں، دھوکہ دہی، جھوٹ کی سیاست کرنے والے اب غداری کے ملزم کو بچانے کے لئے بھی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں حتیٰ کہ جنسی زیادتی کا الزام تک لگا دیتے ہیں ، اب شہباز گل کی دو روز میں یہ تیسری ویڈیو ہسپتال سے سامنے آئی ہے.

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل ہشاش بشاس ہیں اور جوس پی رہے ہین، جوس خود انہوں نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور وہ کسی قسم کے پریشان نہیں لگ رہے، دو روز قبل شہباز گل کی عدالت پیشی کے موقع پر جو وہیل چیئر پر حالت تھی وہ سب بے نقاب ہو چکی ہے، ڈرامے ختم ہو چکے، ویڈیو نے سب بھانڈا پھوڑ دیا ہے

شہباز گل کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل صوفے پر بیٹھے ہیں اور انکے سامنے کھانا پڑا ہوا ہے،شہباز گل کپ میں کچھ پی بھی رہے ہیں وہ بالکل ہشاش بشاش ہیں، انہیں اب ہسپتال میں آکسیجن کی ضرورت نہیں رہی جو عدالت پیشی کے موقع پر تھی، عدالت پیشی کے موقع پر شہباز گل کو سانس نہیں آ رہا تھا اور ہسپتال میں کھانوں کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے .

Leave a reply