کراچی:این اے 249 پولنگ عملے نے وقت سے پہلے ہی فارم 45 پردستخط لینے شروع کردیے ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں جاری الیکشن کے حوالے سے بڑی عجیب وغریب خبریں آنی شروع ہوگئی‌ہیں‌

ادھر اس حوالے سے پاک سرزمین پارٹی نے یہ شکایت کی ہے کہ اس حلقے میں پولنگ سٹاف نے پولنگ ایجنٹوں سے وقت ختم ہونے سے پہلے ہی فارم 45 پردستخط لینے شروع کردیئے ہیں

 

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا جارہا ہے کہ عملے نے بہت سے فارموں پردستخط لے رکھے ہیں ،دوسری طرف اس حوالے سے جب پاک سرزمین پارٹی کواس چیز کا علم ہوا توان کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا

ذرائع کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں نے الیکشن کمیشن سے اس غیرقانونی عمل پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: