مزید دیکھیں

مقبول

این اے 249 تحریک انصاف کے امیدوار انٹرویو کیلئے طلب

کراچی تحریک انصاف نے این اے249 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے انصاف ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ این اے 249 پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا انٹرویو کرے گا۔ بورڈ میں علی زیدی، فردوس شمیم، سعیدآفریدی، ارشدداد اور خرم شیر زمان شامل ہیں۔​این اے249کے لیے 18امیدواروں نے درخواست جمع کروائیں ہیں۔ مضبوط امیدواروں میں حنیدلاکھانی، سبحان ساحل اور امجدآفریدی شامل ہہیںااسیطرح اشرف جبارقریشی اور رشیدگوڈیل بھی مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔ایناے 249، ضمنی انتخاب کیلئے پبلک نوٹس پارلیمانی بورڈ3امیدواروں کے نام فائنل کرکے مرکزی قیادت کو بھیجا گا۔ این اے249کے امیدوار کا حتمی اعلان اسلام آباد سے کیا جائے گا خیال رہے کہ 29اپریل کو این اے249پر ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوگا، سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی تھی۔