این اے 249 میں ہم کیوں ہارے ؟ پی ٹی آئی ایم این نے سچ سچ بتادیا

0
55

کراچی:این اے 249 ہم کیوں ہارے ؟ پی ٹی آئی ایم این نے سچ سچ بتادیا،اطلاعات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن میں‌بری طرح‌شکست کھانے کے بعد پی ٹی آئی والے خود ہی حواس باختہ ہوگئے ہیں

دوسری طرف اس موقع پرپی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن اورعمران خان سے محبت کرنے والی اہم شخصیت جو کہ کراچی سے ایم این اے بھی ہیں ، ان کی طرف سے ایسے حقائق پیش کیے گئے ہیں‌کہ جن کوسننے کے بعد اگرپی ٹی آئی اپنی اصلاح نہیں کرتی توپھراگلے الیکشن میں اس کوذلت آمیزشکست سے کوئی نہیں بچاسکتا

یہ ہیں اسلم خان جو کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے وہ کہتے ہیں کہ اس وقت مختلف قسم کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ پی ٹی آئی کیوں ہاری ؟

وہ بتاتے ہیں‌کہ میں سچ سچ بتاتا ہوں‌کہ پی ٹی آئی عوام سے کیے گئے وعدوں کوپورا نہ کرنے کی وجہ سے ہاری ، ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں لوگوں‌نے عمران خان کوووٹ دیا کیونکہ عوام یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان ہی اس قوم کی کشتی کوکنارے سے لگا سکتے ہیں‌

ان کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہےکہ پی ٹی آئی سندھ نے سندھ کراچی کی حالت زارپرکوئی توجہ نہیں دی لوگ پینے کے پانی کو ترس رہےہیں‌ لیکن آج تک کسی نے پینے کی پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہیں کیا توباقی کیا کرے گا

اسلم خان کیا کہتے ہیں ذرا سننے والے سن لیں

ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے بھی اس حلقے پرکوئی توجہ نہیں دی ، صرف تین سے چارلوگ ہی پارٹی کوسندھ میں چلارہےہیں‌باقی کا کوئی پتہ نہیں‌کہ وہ کیا کررہےہیں اورویسے بھی ان کی کوئی قدر نہیں ہے

اسلم خان کہتے ہیں کہ عمران خان جیسا لیڈردنیا میں نہیں وہ مخلص انسان ہیں وہ اس قوم کوٹریک پرلانا چاہتےہیں لیکن ان کے اپنے ہی ان کا ساتھ نہیں دے رہے

اسلم خان نے کہا کہ اگرآج حلقے کی عوام کے مسائل حل ہوچکے ہوتے ،نوجوانوں کو روزگارملتا توآج حلقہ این اے 249 میں اتنی ذلت آمیز شکست نہ ہوتی ، اب بھی وقت ہے کہ لوگوں کی نبض پرہاتھ رکھ کران کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ اگلے الیکشن میں پارٹی پھرجیت کرعوام کی خدمت کرے

Leave a reply