این اے 130،نواز شریف کی کامیابی کیخلاف آر او کو درخواست دینے کی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ: نواز شریف کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی
جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 130 کے امیدوار اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کو مبینہ طور پر دھاندلی کے ساتھ کامیاب کروایا گیا،اس حلقے میں میں بھی امیدوار تھا 14 امیدواروں کو صفر ووٹ ملے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی، درخواست گزار نے کہا کہ عدالت میری اس پٹیشن کو ہی درخواست تصور کرلے،عدالت نے درخواست گزار کو ریٹرنگ افسر کو درخواست دینے کی ہدایت کردی، درخواست گزار نےکہا کہ اگر عدالت ڈائریکشن جاری کردے کہ آج ہی درخواست پر فیصلہ کردیں، عدالت نے آج ہی درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا مسترد کردی
حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی 147 کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی 147 کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج کردی،عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس علی باقر نجفی نے محمد خان مدنی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مجھے 1100 ووٹوں سے شکست دی گئی ہے،فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا ہوں، فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا،عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے،
لاہور ہائیکورٹ: پی پی 164 میں شہباز شریف سمیت دیگر امیداروں کے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن کے وکیل نے مہلت کی استدعا کردی،عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار یوسف مئیو کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزا ر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کل دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کے احکامات جاری کرچکا ہے، کل دوبارہ ووٹوں کی گنتی نہیں ہوئی، عدالت الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کرے،
نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ
آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ
دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا
پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان
الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے
الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب
این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا