این اے 133 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر بڑا فیصلہ ہو گیا

0
35
ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن،پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

این اے 133 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر بڑا فیصلہ ہو گیا

این اے 133 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کا معاملہ این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخاب 5 دسمبرکو ہی ہوگا

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرِدست این اے 133 لاہور کا ضمنی  انتخاب ملتوی کرنے کی کوئی تجویز  زیرِ غور نہیں ، تاہم صورت حال تبدیل ہونے پر الیکشن کمیشن اس حوالے سے مزید اقدامات کرسکتا ہے ،قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 لاہور  پر ضمنی انتخاب 5  دسمبرکو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا،این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث این اے 133 کا ضمنی الیکشن  ری شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی تھی ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے  درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ، الیکشن کمیشن 12 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے

دوسری جانب تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو اس حلقہ سے امیدوار نامزد کر رکھا ہے،پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی جانب سے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کمیٹی کا قیام کر دیا گیا،کمیٹی کا پہلا اجلاس لاہور جنوبی جیل روڈ دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں امیدوار این اے 133 جمشید اقبال چیمہ نے شرکت کی کنوینیر ضمنی الیکشن این اے 133 و جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے امیدوار این اے 133 جمشید اقبال چیمہ کی ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ،میاں اکرم عثمان،فیاض بھٹی،عبدالکریم کلواڑ سمیت دیگر پارٹی رہنماوں بھی موجود تھے

این اے 133 کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک نے اپنے نمائندے کی وساطت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ اورپیپلزپارٹی کے اسلم گل نے کاغذات جمع کروائے۔   الیکشن کمشین نے این اے133ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے، دونوں میاں بیوی کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔
جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی جانب سے کل ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی

ضمنی الیکشن میں شکست یا کچھ اور، پی ٹی آئی نے ق لیگی حمایت یافتہ امیدوار کو ٹکٹ دے دیا

این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا

خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

Leave a reply