این اے 133 پر ضمنی انتخابات کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 133 پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا
این اے 133 کی سیٹ ن لیگی رہنما پرویزملک کی وفات پر خالی ہوئی تھی، آج الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے، اس سیٹ پر الیکشن پانچ دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق21 سے 25 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ سکروٹنی کا عمل 30 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا تین اکتوبر تک اپیلیں دائر کی جائیں گی جنہیں 9 نومبر تک نمٹا دیا جائے گا
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ، الیکشن کمیشن 12 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے
دوسری جانب تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو اس حلقہ سے امیدوار نامزد کر رکھا ہے،پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی جانب سے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کمیٹی کا قیام کر دیا گیا،کمیٹی کا پہلا اجلاس لاہور جنوبی جیل روڈ دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں امیدوار این اے 133 جمشید اقبال چیمہ نے شرکت کی کنوینیر ضمنی الیکشن این اے 133 و جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے امیدوار این اے 133 جمشید اقبال چیمہ کی ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ،میاں اکرم عثمان،فیاض بھٹی،عبدالکریم کلواڑ سمیت دیگر پارٹی رہنماوں بھی موجود تھے
مسلم لیگ ن نے ابھی تک اس حلقے سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا، ٹویٹر پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ عطا تارڑ کو اس حلقے سے ٹکٹ دیا جائے.پیپلز پارٹی نے بھی اس حلقے میں امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے، پی پی کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت جلد حلقہ این اے 133 میں امیدوار کا اعلان کرے گی جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت سمیت ہر کارکن ضمنی الیکشن میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائیگاہ لاہوریے تحریک انصاف کے جھوٹے وعدوں اور ن لیگ کی مصلحت پسندی سے تنگ ہیں،حکومت کی رعونت کا بدلہ عوام ووٹ کے ذریعے اتارے گی پیپلزپارٹی این اے 133کے ضمنی الیکشن میں اپنے ایک ایک ووٹ پر پہرہ دے گی
ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش
پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار
ضمنی الیکشن میں شکست یا کچھ اور، پی ٹی آئی نے ق لیگی حمایت یافتہ امیدوار کو ٹکٹ دے دیا
این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا
خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان
بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟
این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام
کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا