مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ
سابق وزیراعظم نواز شریف ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ پہنچ گئے،کارکنان کی جانب سے پھول نچھاور کر کے استقبال کیا گیا
نواز شریف کارکنان سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،
ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئین ہمیں اجازت دیتا ہے، جو آزاد امیدوار کسی بھی پارٹی کو جوائن کر سکتا ہے، آزاد امیدوار پارٹی جوائن کرتا ہے، اس پر پارٹی کے تمام ضابطے لاگو ہونگےآزاد تو ہماری حکومت کا حصہ بن ہی جائیں گے، باقی جماعتوں سے بھی بات کریں گے،مسلم لیگ نون بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، پنجاب میں بھی مسلم لیگ نون بڑی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے،وکٹری سپیچ میں میاں نواز شریف کارکنوں کا شکریہ ادا کریں گے،کل سسٹم ڈاؤن تھا، پہلی دفعہ نہیں، بہت دفعہ ڈاؤن کیا گیا، سسٹم ڈاؤن کرنے کی وجہ ملک میں دہشتگردی کا خدشہ ہو سکتی ہے، سمجھتا ہوں کہ سیکیورٹی کی وجہ سے سسٹم ڈاؤن ہوا ہو، صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف مانسہرہ سے ہار گئے جس پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مجھے یہی پتہ ہے کہ مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،ابھی پنجاب سے وزیراعلی کا فیصلہ نہیں ہوا، فیصلہ قیادت کرے گی،میرے اور پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار میاں نواز شریف ہیں،
نواز شریف کی وکٹری سپیچ پر تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کس منہ سے وکٹری سپیچ کی تیاریاں کر رہا ہے۔ نواز شریف ایک شکست خوردہ انسان ہے اور اس نے ہمیشہ عوام کی مینڈیٹ کی توہین کی ہیں۔ ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ کی صحیح معنوں میں توہین کی ہے۔تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی اُبھر کر سامنے آئی ہے۔تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے جا رہی ہیں۔انشاء اللہ
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے
بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب
آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے
آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی
مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف
انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم
صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی
سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا
تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت
پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست
انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر