این اے 45 ، پوسٹل بیلٹ کے ذریعےانتخابی دھاندلی،تحریک انصاف کا رکن اسمبلی ذمہ دار قرار
اسلام آباد،این اے 45 کرم میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے انتخابی دھاندلی کا معاملہ تحقیقات میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فخر زمان دھاندلی منصوبے کے ذمہ دار قراردے دیئے گئے
رپورٹ کے مطابق فخر زمان الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 175بی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،فخر زمان نے جعلی پوسٹل بیلٹ درخواستیں نتائج پر اثرانداز ہونے کیلئے تیار کرائیں،ڈی ایس پی کرم او اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی ذمہ دار قرار دیئے گئے، جوائنٹ الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا کی سربراہی میں ٹیم نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی.
فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری
وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ
آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پوسٹل بیلٹ کے لیے ملنے والی درخواستیں جعلی تھیں، پولیس کی اپنی انکوائری کے مطابق تمام درخواستوں پر دستخط جعلی تھے، کئی درخواستیں وفات پانے والے اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی تھیں، پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں دینے والوں کی الیکشن کے دن ڈیوٹی بھی نہیں تھی منتخب رکن اسمبلی فخر زمان نے معاملے کو مخالفین کی سازش قرار دیا،فخر زمان نے بطور ثبوت اپنی نااہلی کا الیکشن کمیشن کا جعلی حکم بھی پیش کیا، فخر زمان نے کہا مخالفین جعلی آرڈر پھیلا کر الیکشن خراب کرنا چاہتے تھے، تحقیقاتی رپورٹ میں ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے
@MumtaazAwan