الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نواز شریف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف این اے 130 لاہور سے رکن قومی اسمبلی قرار دیئے گئے ہیں

شہباز شریف،مریم نواز، حمزہ شہباز، عطا تارڑ کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگی رہنما مریم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،حمزہ شہباز کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،عطا تارڑ کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سابق وزیراعظم شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،ن لیگی رہنما شہباز شریف مریم نواز، حمزہ شہباز، عطا تارڑ لاہور سے جیتے ہیں

عون چودھری،امیر مقام کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو مزید حلقوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کی کامیابی کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے شانگلہ این اے 11 سے امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

این اے 69،ن لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے این اے 69 منڈی بہاوالدین سے بھی ایم این اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے این اے 69 منڈی بہاوالدین سے مسلم لیگ ن کے ناصر بوسال کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ناصر اقبال نے 1 لاکھ 13 ہزار ووٹ حاصل کیے،آزاد امیدوار کوثر پروین 1 لاکھ 8 ہزار 9 سو ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہیں،

پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن منعقد ہوئے، الیکشن کمیشن 21 فروری تک حتمی اور سرکاری نتائج جاری کرنے کا پابند ہے،21 فروری سے 24 فروری تک 3 دن کے اندر آزاد ارکان کسی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں،25 فروری اور 26 فروری تک الیکشن کمیشن خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی نوٹیفیکیشن جاری کریگا،28 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا،موجودہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نومنتخب ممبران سے حلف لیں گے،اس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوگا،3 مارچ 2024ء تک نیا وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا.

این اے 65،ریٹرننگ افسر سے 20فروری تک رپورٹ طلب
الیکشن کمیشن میں این اے 65 لالہ موسی میں انتخابی عذردای کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خبیرپختوانخوا نے کیس کی سماعت کی ،وکیل امیدوار نے کہا کہ سید وجاہت حسنین 90 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں، قمر زمان کائرہ دوسرے نمبر پر ہیں، ن لیگ کے تیسری پوزیشن نصیر عباس کو جیتا دیا گیا،فارم 45 کے مطابق میری موجودگی میں فارم 49 پر مبنی نتائج جاری کیے جائیں، ممبر کے پی نے کہا کہ ریٹرنگ افسر نے 12 فروری کو مکمل نتائج جاری کیے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹوٹل کاسٹ ووٹ اور مسترد ووٹ کو جمع کریں اعدوشمار غلط بنتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم اسکی انکوائری نہ کروالیں، وکیل نے کہا کہ سر یہ سیدھا دو جمع دو کا کیس ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے 20فروری تک رپورٹ طلب کر لی،این اے 65 میں کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی گئی،

الیکشن کمیشن نے پی پی 71 سرگودھا میں نعیم حیدر پنجوتھہ کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،الیکشن کمیشن نے این اے 70 سیالکوٹ میں فارم 47 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ریٹرننگ افسر سے رپورٹ منگوا لی،

پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں میں کمی،لیڈ صرف 141 کی رہ گئی
ملتان ، این اے 148 ، ریٹرننگ آفیسر نے نیا فارم 49 جاری کردیا ،پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں میں کمی ، لیڈ 293 سے کم ہوکر 141 پر آگئی ، یوسف رضا گیلانی نئے فارم 49 کے مطابق 141 ووٹوں سے جیت گئے ہیں، آر او ارشد کا کہنا ہے کہ سابق فارم 47 میں کلیریکل غلطیاں تھیں جنہیں درست کیا گیا ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی ، یوسف رضا گیلانی کی موجودہ لیڈ میں پوسٹل بیلٹ ووٹ شامل ہیں ،

نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

Shares: