لاہور: نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

0
52

لا ہور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے-

باغی ٹی وی : ضلوری نتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق لاہور میں آلو درجہ اول 74، پیاز درجہ اول 84 روپے فی کلو ہے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق لہسن دیسی 220، ادرک چائینہ 265 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائےگا-

ننکانہ – پنجاب فوڈاتھارٹی کی مضرصحت دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی

سرکاری نرخنامے میں شملہ مرچ 360 روپے فی کلو اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ،ٹماٹرکی قیمت 120 روپے فی کلو ، کھیرا فارمی 84 روپے فی کلو،میتھی 145 روپے فی کلو ، بینگن 68 روپے فی کلو ، پھول گوبھی 125 روپے فی کلو اور شلجم 94 روپے فی کلو مقرر کی گئی-

لیموں دیسی کی نئی قیمت 210 روپے کلو مقرر کی گئی مٹر 280، ٹینڈے دیسی 145، گھیا کدو 94، گاجر چائنہ 135، کریلا 145 روپے میں فروخت کیا جائے گا-

اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

جبکہ سرکاری نرخ نامے میں آڑو 230، کھجور ایرانی 350، ناشپاتی 173، امرود 93 روپے کلوسیب کالا کولو اول 196 روپے کلو، انار دیسی 220 روپے کلو مقرر کی گئی ہے-

دوسری جانب لاہو صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ کل سے روٹی 20اور نان 30 روپے کر دیں گے، نان بائی ایسوسی ایشن عہدے دار انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے ڈی سی آفس پہنچ گئے ہیں ، آج روٹی نان کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ ہو گا ہمیں سستی گندم دیں،سستی روٹی لے لیں-

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں فی بیرل 80 ڈالرتک گرگئیں

Leave a reply