نیب نے کرپشن کے کلاف اپنے کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا .نیب راولپنڈی نے ملزم سید ارسلان احمد کو گرفتار کر لیا.ملزم ارسلان احمدپرپی ٹی سی ایل منصوبےمیں کرپشن کاالزام ہے.ملزم ارسلان احمد نے 35 لاکھ روپے کی خردبردکی ہے. نیب ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل منصوبوں میں کرپشن کا ریفرنس پہلے ہی زیر سماعت ہے.

اس سے پہلے پی ٹی سی ایل کی کرپشن مبشر لقمان واضح کر چکے ہیں اور اس کی تباہی کے مضمرات سے پردہ چاک کرچکے ہیں ، انہوں نے اپنے پروگرام میں کہا کہ میں تو اس ادارے کے اسٹیک ہولڈرز کو چیخ چیخ کر درخواست کرچکا ہوں کہ خدا را اس قومی ادارے کو بچائیں‌ ، وہ کہتے ہیں‌کہ میں نے سیکورٹی ایکچینج کمیشن آف پاکستان ، متعلقہ وزیر اور اس ادارے کے سربراہان کو پی ٹی سی ایل میں ہونی والی کرپشن سے متعلق آگاہ کرچکے ہیں. اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قومی ادارے کو بچاتے ہیں یا پھر حسب روایت نظریں چرا کر اس ادارے کی بچ جانے والی ساخت کو بھی داو پر لگادیتے ہیں.

پی ٹی سی ایل کی تباہی کے ذمہ دار کون ؟ کرپشن کیسے کی ؟ مبشر لقمان نےسب پردے چاک کردیئے

خواجہ برادران کیس میں نیب نے کیا غلطی کی؟ عدالت میں دلائل

بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

Shares: