راولپنڈی :نیب ایک طرف اپنی کارکردگی کی رپورٹس جاری کررہی ہےتو دوسریطرف اپنی کارکردگی کو بڑھانے کےلیے کرپشن کے خلاف اہم فیصلے کررہی ہے ، اطلاعات کے مطابق اسی سلسلے میںنیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں چیئرمین اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔
امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا…

نیب حکام کے مطابق اعجاز ہارون نے سوسائٹی کے چیئرمین اور سیکریٹری ہونے کے ناطے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فرضی الاٹیز کے نام پر 12 جعلی پلاٹس کی فائلیں بنائیں۔اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پبلک آفس ہولڈرز اور دیگر کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے گرفتار کیا گیا۔
جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع
حکام کا کہنا تھا کہ اعجاز ہارون نے فروخت کیے گئے جعلی پلاٹوں کی فائلوں کی قیمت کا لین دین جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کیا، اومنی گروپ کی غیر ظاہر شدہ رقم کی منی لانڈرنگ کی اور دو جعلی بینک اکاؤنٹس لکی انٹرنیشنل اور اے ون انٹرنیشنل سے تقریباً 14 کروڑ 40 لاکھ روپے کی غیر قانونی رقم حاصل کی۔واضح رہے کہ اعجاز ہارون سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔







