سپریم کورٹ نے وفاقی ہسپتالوں کی منتقلی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

0
30

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے وفاقی ہسپتالوں کی منتقلی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ اور این ایم پی کی وفاق سے سندھ کو منتقلی غیر آئینی قرار دے دی۔ عدالت عظمی نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا…

جاری کردہ فیصلے کے مطابق کیس میں اٹھارہویں ترمیم کی آئینی حیثیت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا جبکہ اٹھارہویں ترمیم کی توثیق کا فیصلہ سپریم کورٹ پہلے ہی کر چکی ہے۔فیصلے کے مطابق جناح ہسپتال،،قومی ادارہ برائے امراض قلب،این آئی سی ایچ اور این ایم پی کی صوبہ سندھ کو منتقلی غیر آئینی قرار دے دی ۔

جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

فیصلے میں سندھ اسمبلی کا منظور شدہ این آئی سی وی ڈی ایکٹ 2014ء غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این آئی سی ایچ 1990ء میں جے پی ایم سی سے الگ ہو کر وفاقی وزارت صحت کو منتقل ہوا ۔ جب کہ جے پی ایم سی اور این آئی سی وی ڈی کا وفاقی ادارے ہونا تسلیم شدہ ہے۔

عدالت عظمیٰ نے شیخ زید ہسپتال لاہور کی بھی پنجاب حکومت منتقلی کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال صوبے کو دینے کا فیصلہ وزیراعظم نے کیا وفاقی کابینہ نے نہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں اٹھارہویں ترمیم کی آئینی حیثیت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا، اٹھارہویں ترمیم کی توثیق کا فیصلہ سپریم کورٹ پہلے ہی کر چکی ہے، اٹھارہویں ترمیم میں عمل درآمد کمیشن نے اپنی حدود سے تجاوز کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

Leave a reply