نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،دو ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

0
57

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،دو ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر ز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ظاہر شاہ، ڈپٹی چئیرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی،مسعود عالم خان،ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔نیب کی تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 02 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

1۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران/ اہلکاران اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزم ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 11.125ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔

2۔  قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں رانا محمد افضل ایگزیکٹو انجینئر اریگیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان  اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طور پربد عنوانی اور رشوت دینے کا الزم ہے

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 06 نوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں محمد برجیس طاہر رکن قومی اسمبلی، سلیم گورایا ٹھیکہ دار اور دیگر،جیو ماسٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ، میسرز جیو ماسٹر انٹر نیشنل لمیٹڈ اور دیگر،ای او بی آئی کی انتظامیہ،بینک آف پنجاب کے افسران اور دیگر،گل حسن چنا،عبد الرزاق قریشی،سابق سیکرٹریز ریونیو سٹیمپس اینڈ اویکیوپراپرٹیز،حکومت سندھ اور دیگر،بنوں شوگر ملز لمیٹڈکے افسران/اہلکاران اور دیگر،شبیر احمد،نقیب اللہ، ڈویلپرز آف جان ٹاؤن،کچلاک ایند میگا سٹی کچلاک اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے خلاف انکوائری مزید کاروائی کے لئے قانون کے مطابق متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جان محمد جمالی اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب بتائے کس اختیار کے تحت انکوائری دوبارہ شروع کی؟ سپریم کورٹ

پرویز مشرف کے خلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے

ثبوت نہیں تھے تو آپ گرفتار کیسے کرتے ہیں؟ قائمہ کمیٹی کا نیب سے استفسار

نیب راولپنڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی ،سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن دو ساتھیوں اور بھاری خزانے کیساتھ گرفتار کر لیا گیا

نیب پراسیکیوٹر کورونا میں مبتلا،اہم کیس کی سماعت ملتوی

خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات خصوصاََمنی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزاورمضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے گزشتہ4 سال سے زائد عرصہ میں بڑی مچھلیوں کو نہ صرف بلایا جن کو ماضی میں کوئی بلانے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا بلکہ معزز احتساب عدالتوں نے نیب کی موثر پیروی کی بدولت 1405ملزمان کو سزا سنائی۔ نیب نے گزشتہ 4 سالوں سے زائد عرصہ میں 539 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ نیب دنیا کا واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ چین نے انسداد بد عنوانی کے لیئے ایم او یو پر دستخط کئے جو کہ نیب کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔اس کے علاوہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چئیرمین ہے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں جن میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان،ورلڈ اکنامک فورم،گلوبل پیس کنیڈا،پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے سراہا ہے جبکہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد افراد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک821ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمدکئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔

نیب کا رویہ غیرذمہ دارانہ،سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سپریم کورٹ

Leave a reply