تحریک انصاف کے اہم ذمہ دار کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی بھی نیب کے ریڈار پر آگئے جب کہ سندھ ہائیکورٹ نے رکن سندھ اسمبلی کی 10 لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نیب نے فردوس شمیم نقوی کو طلبی کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجا ہے، نیب حبیب گروپ آف کمپنیز کو زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کررہا ہے، حبیب گروپ آف کمپنیز کو 2006 میں 30 سالہ لیز پر زمین الاٹ کی گئی تھی۔عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی10 لاکھ روپے میں عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے27 نومبر تک نیب کو فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روک دیا۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے فردوس شمیم نقوی کو طلبی کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجا۔ نیب حبیب گروپ آف کمپنیز کو زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کررہا ہے ، حبیب گروپ آف کمپنیز کو 2006 میں 30 سالہ لیز پر زمین الاٹ کی گئی تھی اورتب فردوس شمیم نقوی کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے ۔

Shares: