نیب نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

0
34
moonis ilahi

اسپین میں جائیداد، مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

اسپین میں جائیدادیں بنانے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ اسپین حکام کی جانب سے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد نیب لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ مونس الہیٰ نے اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں، اثاثہ جات اور بارسلونا میں ٹیکسی سروس شروع کی۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور کے خط پر اسپین حکام نے پرویز الہٰی خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کر دیں۔ ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے کچھ عرصے کے دوران اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں اور اثاثہ جات خریدے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان جائیدادوں میں تین پارکنگ پلازہ، ایک اسٹوریج ہال، بارسلونا میں ہوٹل، ایک ملٹی اسٹوری پلازہ، کیناری جزیروں پر مختلف جائیدادیں، پھلوں کے باغ اور ایک ٹیکسی سروس شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ مونس الہٰی کے پاس اسپین کا رہائشی پرمٹ ہے، تمام سرمایہ کاری پرمٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ بارسلونا میں 23 سی ڈی جوزف پلازہ اور کمرشل سنٹر میں اپارٹمنٹس مونس الہٰی کے زیر استعمال ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر 2022 سے مونس الہٰی انہی دو اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ انھوں نے بینک لیز پر 250 ٹیکسی گاڑیاں لے کر ٹیکسی سروس بھی شروع کی جبکہ ثاقب طاہر اور چوہدی امتیاز نامی دو افراد اسپین میں چوہدری فیملی کی جائیدادوں کے کیئر ٹیکر ہیں۔

Leave a reply