نیب ترامیم سے فائدہ؛ زرداری کی منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست

0
40

نیب ترامیم سے فائدہ؛ زرداری کی منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست

سابق صدر آصف زرداری نے نیب ترامیم سے فائدہ لیتے ہوئے منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست دائر کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں ان کے وکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواستوں پر وکیل فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پر ریفرنس میں 30ملین کا الزم ہے۔ نیب اب تک یہ الزام بھی ثابت نہیں کر سکا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی یہ کیس نیب کو نہیں بھیجا تھا۔

دلائل میں کہا گیا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس بھی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، لہٰذا احتساب عدالت قانون کے مطابق ریفرنس واپس بھیجے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں بھی منظورکرلیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے. امریکہ
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
دریں اثنا احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں جج ناصر جاوید رانا کے روبرو سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔ دوران سماعت آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں پیش کی گئی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی کیے لیے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آصف زرداری اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرلیں۔

Leave a reply