نیب کو کارروائی سے نہیں روک سکتے،عدالت

0
35

نیب کو کارروائی سے نہیں روک سکتے،عدالت

سندھ ہائی کورٹ میں اکبر روڈ پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،وکیل ایس بی سی اے نے عدالت میں کہا کہ ڈی جی کے بجائے متعلقہ ڈائریکٹر کو بلا لیا جائے،جسٹس ظفر احمد راجپوت نے عدالت میں کہا کہ ڈی جی کو بولیں، عدالت نے طلب کیا ہے ڈی جی کو آنے دیں، تاکہ پتہ چلے کہ کیا ہو رہا ہے، 6ماہ ہو گئے عمل رپورٹ طلب کیے ہوئے، آپ کو زحمت نہیں ہوئی 6 ماہ میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی،عدالت نے ایس بی سی اے کی ڈی جی کو نہ بلانے کی استدعا مسترد کردی

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب انکوائری کیس کی سماعت ہوئی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب انکوائری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ،سندھ ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹر اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کردیئے ،سندھ ہائی کورٹ نے 19 نومبر کو فریقین سے جواب طلب کرلیا ،ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف نیب کو روکنے کی زبانی استدعا مسترد کر دی گئی،عدالت نے کہا کہ نیب کو کارروائی سے نہیں روک سکتے، نوٹس کا جواب آنے دیں پھر دیکھا جائے گا، درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق ایم ڈی اے کے وکیل سے دلائل بھی طلب کر لئے گئے

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply