نیب لاہور کی پرویز الہی، مونس الٰہی کے خلاف انکوئری ،بڑے انکشافات سامنے آ گئے

0
38

نیب لاہور کی پرویز الہی، مونس الٰہی کے خلاف انکوئری ،بڑے انکشافات سامنے آ گئے

مونس الہی اور پرویز الہی نے لاہور ماسٹر پلان پراجیکٹ سے اربوں کے فوائد حاصل کیے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الٰہی، پرویز الہی کی ذاتی اور قریبی اعزاء کی ملکیتی اراضی بھی ماسٹر پلان میں شامل کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،ماسٹر پلان 2050 لاہور میں ذاتی ملکیتی اراضی شامل کرکے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا گیا، لاہور کے ماسٹرپلان کی مبینہ طور پر غیرقانونی منظوری میں سرکاری خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچایا گیا، نیب ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان لاہور،قصور ،شیخوپورہ اور ننکانہ کے لئے بنایا گیا اور اس پر 2020 میں کام کا آغاز کیا گیا

پرویز الہی اور مونس الہی کے دباو پر ماسٹر پلان میں لاہور کے مضافات میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے، پچانوے مربع کلومیٹر زمین تعمیرات کے لئے اور نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کے لئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا،سابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی پر بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلیپرز سے ملی بھگت کرکے گرین ایریاز کو براون میں تبدیل کروانے کا الزام ہے پرویز الٰہی نے موجودہ سکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے بھی قومی خزانے کو تین سو ارب کا نقصان پہنچایا،

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

Leave a reply