اور نیب نے بھی یوٹرن لے لیا، شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم ،نیب نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی،سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،

آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،نیب کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں دلائل دیے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا شہبازشریف کوذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ بلایا نہیں گیا،لیکن عدالتی فیصلہ کچھ بھی ہوسکتا ہے،

آشیانہ ہاؤسنگ کیس، تیسرے ملزم کی بھی سپریم کورٹ سے ضمانت منظور

نعیم بخاری نے کہا کہ شہبازشریف اس وقت ملک میں نہیں ہیں،لاہورہائیکورٹ نے فروری 2019 کو ضمانت منظور کی تھی ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کوئی اس کیس میں شہبازشریف کی نمائندگی کررہا ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ اشتراوصاف نشست سے کھڑے ہوگئے ،

چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے آشیانہ ہاؤسنگ کیس نےعدالتوں کوکافی مصروف رکھا،نعیم بخاری نے کہا کہ آشیانہ تو بنا ہی نہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آشیانہ بنا نہیں لیکن وکلا کا کافی کچھ بن گیا،

وکیل نے کہا کہ کیس میں 2 وعدہ معاف گواہوں کی درخواستیں منظور، 2 کی مستردہوئیں،چیف جسٹس نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے اپناجرم تسلیم کرنا لازم ہے،نعیم بخاری نے کہا کہ شہبازشریف نے بولی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنائی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں معاملہ اینٹی کرپشن میں کس نے بھجوایا؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ شہبازشریف نے اینٹی کرپشن کوکیس بھجوایا، مقصدکم ترین بولی دینےوالے کوہراساں کرنا تھا،چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملےمیں بھی پہلے کے مقدمات کی طرح کچھ نہیں کیانیب یہ چاہتاہے کہ لوگ سالوں تک جیلوں میں پڑے رہیں؟

کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس، منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو عدالت نے ضمانت دی تھی, چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

 

آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نے ایک اور ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرکیا حکم دیا؟

Shares: