نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سوالنامہ بھجوا دیا
نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سوالنامہ بھجوا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سوالنامہ بھجوا دیا، وزریراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیب کا سوالنامہ موصول ہو گیا ہے، سوال دیکھے ہیں، اس کے بعد آگے کیا ہوتا ہے کچھ پتہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا نیا نوٹس ابھی نہیں ملا. سوالنامے کے جواب دینا ابھی باقی ہیں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب نے طلب کر رکھا تھا، مراد علی شاہ نیب میں پیش نہ ہوئے اور انہوں نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، ذرائع کے مطابق نیب نے انہیں ایک ہفتے کا وقت دے دیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے.
باغی ٹی وی پہلے ہی خبر دے چکا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے
نیب نے کل وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کونیب نے آج منگل کی صبح 11 بجے نیب کراچی کے دفترمیں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کونیب راولپنڈی کی ٹیم نےٹھٹھہ اوردادوشوگرملزکیس میں طلب کررکھاہے، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعلیٰ سندھ سے کینٹ ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کرےگی،